منگل، 10 نومبر 2026 | 29 جمادی الاول 1448 ھ
●بریکنگ نیوز
اہم قومی، بین الاقوامی اور عوامی خبروں کی تازہ ترین اپ ڈیٹس
عالمی

ایران پر بحری ناکہ بندی اور معاشی دباؤ:امریکی صدر کا دعوی

Newsroom Admin·28 ستمبر 2026
فونٹ سائز:
 ایران پر بحری ناکہ بندی اور معاشی دباؤ:امریکی صدر کا دعوی

ایران پر بحری ناکہ بندی اور معاشی دباؤ:امریکی صدر کا دعوی. (تصویر: مشرق ٹائمز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران 'آبنائے ہرمز' (تجارتی سمندری راستے) کو جلد از جلد دوبارہ کھولنا چاہتا ہے، کیونکہ اس راستے کی بندش سے اسے شدید معاشی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کا مکمل بحری محاصرہ (ناکہ بندی) کر رکھا ہے، جسے انہوں نے امریکی فوجی تاریخ کی سب سے بڑی ناکہ بندی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج تجارتی جہازوں کو اس راستے سے حفاظت کے ساتھ گزرنے میں مدد دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد اس سمندری راستے میں کشیدگی بڑھی تھی اور جہازوں کی آمد و رفت کافی کم ہو گئی تھی۔ ایران کی 7 دنوں میں راستہ کھولنے کی تجویز: ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایران کی اس پیشکش کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران نے 7 دن کے اندر 'آبنائے ہرمز' کو دوبارہ کھولنے کی تجویز دی تھی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھیجا تھا کہ اگر امریکہ شرائط مان لے تو ایران اس راستے کو کھول دے گا اور جوہری پروگرام پر دوبارہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایران نے اپنے شرط میں کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے۔ ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔ ایران کے منجمد (روکے گئے) اثاثے بحال کیے جائیں۔ خطے میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔ امریکہ نے ایران کی پیشکش مسترد کر دی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اس 7 روزہ مشروط تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی شرائط برقرار ہیں اور وہ ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے سرکاری جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ عالمی تجارت پر اثر: آبنائے ہرمز دنیا میں تیل کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان اس کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور تجارت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
Mashriq Timesمشرق

Newsroom Admin

نئی دہلی، 28 ستمبر 2026، (اپڈیٹڈ 08:15 AM IST)

💬

تبصرے اور آراء

0

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ درج کریں:

صحافتی ضابطہ اخلاق کا احترام ملحوظ رکھیں۔
✍️

اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلے تبصرہ نگار بنیں!