بدھ، 25 نومبر 2026 | 14 جمادی الثانی 1448 ھ
●بریکنگ نیوز
اہم قومی، بین الاقوامی اور عوامی خبروں کی تازہ ترین اپ ڈیٹس
عالمی

روہنگیا مسلم نسل کشی کیس: عالمی عدالتِ انصاف آج سنائے گی تاریخی فیصلہ!

Newsroom Admin·19 نومبر 2026
فونٹ سائز:
روہنگیا  مسلم نسل کشی کیس: عالمی عدالتِ انصاف آج سنائے گی تاریخی فیصلہ!

روہنگیا مسلم نسل کشی کیس: عالمی عدالتِ انصاف آج سنائے گی تاریخی فیصلہ!. (تصویر: مشرق ٹائمز)

نئی دہلی: میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے مبینہ قتلِ عام اور نسل کشی کے معاملے میں آج یعنی جمعرات (19 نومبر 2026) کو عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) اپنا تاریخی فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ دی ہیگ میں واقع اقوامِ متحدہ کی اس سب سے بڑی عدالت کے فیصلے پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ اگر عدالت میانمار کو نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے تو یہ بین الاقوامی انصاف کی تاریخ میں ایک بہت بڑا اور سنگِ میل ثابت ہونے والا فیصلہ ہوگا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

اگست 2017 میں میانمار کی فوج اور سیکیورٹی فورسز نے شمالی رخائن ریاست میں مسلم روہنگیا آبادی کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران قتلِ عام، اجتماعی عصمت دری اور پورے کے پورے گاؤں جلانے جیسے سنگین واقعات پیش آئے۔اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق اس تشدد میں تقریباً 10 ہزار افراد کا قتل عام کیا گیا جبکہ 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو اپنی جان بچا کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنی پڑی۔

کیس کس نے اور کب دائر کیا؟

نومبر 2019 میں افریقی ملک گیمبیا (The Gambia) نے 57 اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC) کی حمایت سے میانمار کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ دائر کیا۔ گیمبیا نے الزام لگایا کہ میانمار نے 1948 کے 'نسل کشی کی روک تھام کے عالمی کنونشن' (Genocide Convention) کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب میانمار نے نسل کشی کے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ میانمار کی حکومت اور فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کی کاروائی عام شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ باغی جنگجوؤں (ARSA) کے مسلح حملوں کے جواب میں تھی۔

عدالتی کاروائی اب تک کیسے آگے بڑھی؟

ابتدائی سماعت کے بعد عالمی عدالت نے میانمار کو حکم دیا تھا کہ وہ روہنگیا آبادی کو نسل کشی سے بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے اور ثبوتوں کو محفوظ رکھے۔ اس مقدمے میں کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور مالدیپ سمیت 11 ممالک نے بھی قانونی مداخلت (Intervention) کی اجازت حاصل کی ہے۔ رواں سال 12 سے 29 جنوری تک عدالت میں اس کیس کے میرٹ پر تفصیلی سماعت ہوئی، جس میں گواہوں اور متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

آج کے فیصلے کی اہمیت کیا ہے؟

عالمی عدالتِ انصاف کسی فرد کو سزا نہیں دیتی بلکہ یہ طے کرتی ہے کہ آیا بطور ریاست (State) میانمار نسل کشی کا ذمہ دار ہے یا نہیں۔ عدالت کا یہ فیصلہ حتمی ہوگا اور اس کے خلاف کہیں اپیل نہیں کی جا سکے گی۔ بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں لا چارگی زندگی گزارنے والے لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کو امید ہے کہ آج کا فیصلہ ان کے لیے انصاف اور باعزت گھر واپسی کے دروازے کھولے گا۔

Mashriq Timesمشرق

Newsroom Admin

نئی دہلی، 19 ستمبر 2026، (اپڈیٹڈ 08:11 AM IST)

💬

تبصرے اور آراء

0

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ درج کریں:

صحافتی ضابطہ اخلاق کا احترام ملحوظ رکھیں۔
✍️

اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلے تبصرہ نگار بنیں!