THURSDAY, NOVEMBER 12, 2026 | 1 Jumada al-Thani 1448 AH
ENGLISH|
●BREAKING NEWS
Latest updates on major national, international, and public-interest stories
Politics

یوپی اسمبلی انتخابات: 40 فیصد ووٹروں پر اویسی اور چندر شیکھر کی نظر!سپا اور کانگریس کے خیمے کے باہر ایک تیسرا سیاسی محاذ!

Newsroom Admin·12 November 2026
Text:
یوپی اسمبلی انتخابات: 40 فیصد ووٹروں پر اویسی اور چندر شیکھر کی نظر!سپا اور کانگریس کے خیمے کے باہر ایک تیسرا سیاسی محاذ!

یوپی اسمبلی انتخابات: 40 فیصد ووٹروں پر اویسی اور چندر شیکھر کی نظر!سپا اور کانگریس کے خیمے کے باہر ایک تیسرا سیاسی محاذ!. (Photo: Mashriq Times)

اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی سیاست میں ایک بڑی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد آج انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما لکھنؤ پہنچ چکے ہیں، جہاں ایک مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے اس اتحاد کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔ مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان شاداب چوہان نے دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے اس ممکنہ معاہدے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اتحاد کی نوعیت اور دیگر تفصیلات پریس کانفرنس میں ہی بتائی جائیں گی۔ اگر یہ اتحاد عمل میں آتا ہے تو ریاست میں حکمراں اتحاد اور سماج وادی پارٹی-کانگریس کے خیمے کے باہر ایک تیسرا سیاسی محاذ کھڑا ہو جائے گا۔

انتخابی مساوات پر ممکنہ اثرات

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑتی ہیں تو اتر پردیش کا انتخابی معرکہ کافی دلچسپ ہو جائے گا۔ چندر شیکھر آزاد دلت ووٹروں اور اسد الدین اویسی مسلم ووٹروں کو یکجا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 19 فیصد ہے،جبکہ درج فہرست ذاتوں (شیڈولڈ کاسٹس) کی آبادی تقریباً 21 فیصد ہے، جو مل کر کل ووٹوں کا 40 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس نئے محاذ کے مضبوط ہونے سے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے، جس کا فائدہ بی جے پی کو ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ریاست میں اپوزیشن اتحاد میں شامل سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ابھی تک سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ طے نہیں ہو سکا ہے۔ اس سے قبل اسد الدین اویسی نے بھی اس اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور دونوں جماعتوں کو 2 اکتوبر تک اس پر فیصلہ کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن بات آگے نہ بڑھنے کے بعد اب وہ نئے سیاسی راستے کا انتخاب کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Mashriq TimesMT

Newsroom Admin

New Delhi, November 12, 2026, (Updated 06:07 PM IST)

💬

Reader Comments

0

Join the conversation

Leave your comment:

Please keep discussions respectful.
✍️

No comments yet on this article. Be the first to share your view!